اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری افواج نے ملک کے مختلف علاقوں میں اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے دیر سلمان کو دہشت گردوں سے چھڑانے کے بعد جربا شہر پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جربا میں جبہۃالنصرہ کے 32 دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں اس دہشت گرد تنظیم کا علاقائی آپریشن کمانڈر بھی شامل ہے۔ شامی مبصر "یحیی سلیمان" کا کہنا تھا کہ شامی افواج نے دہشت گردوں کو غوطہ شرقیہ اور دوسرے علاقوں سے مار بھگانے کے لئے قابل قدر اور بہادرانہ اور نہایت کامیاب اقدامات کئے ہیں۔ سرکاری افواج نے ریف دمشق کے علاقے الزبدانی میں النصرہ کے آپریش روم کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس تنظیم کے سعودی اور کویتی دہشت گردوں سمیت درجنوں افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیر الزور کے شہر الجفرہ کو بھی دہشت گرد کے وجود سے پاک کردیا اور دیر الزور کے فوجی ہوائے اڈے کے قریب جھڑپیں جاری ہیں۔ سرکاری افواج نے "دوما" میں بندر سعودی کی فورس "جیش الاسلام" کے کئی ٹھکانوں کو گولہ باری کا نشانہ بنا کر انہیں شدید مالی اور جانی نقصانا پہنچایا۔ مسلح دہشت گردوں نے دیر الزور کے نواح میں "غزوۃ الخیر" کے نام سے ایک کاروائی کا آغاز کیا تھا لیکن یہ کاروائی بری طرح ناکام ہوئی جس کے بعد انھوں نے "البیعہ" کے عنوان سے کاروائی کا آغاز کیا لیکن یہ کاروائی بھی ناکام ہوئی اور تصویروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد اپنے چالیس ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭
31 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 491424
ریف دمشق کے غوطہ شرقیہ میں واقع شہر الجربا میں سرکاری فورسز نے القاعدہ کی ذیلی تنظیم جبہۃالنصرہ کے 32 دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔