ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے بیروت میں ایران کے سفارتخانے کے سامنے بم دہماکے کے حقیقی عاملوں کی گرفتاری کے لئے لبنان کی سیکورٹی فورسز کی کوششوں کی قدردانی کی ہے۔ جناب "علاءالدین بروجردی" نے آج فارس نیوز کے ساتھ گفتگو میں بیروت میں ایران کے سفارتخانے کے سامنے بم دہماکے کے اصلی عامل کی گرفتاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کی حکومت حتمی طور پر اس دہماکے کے اصلی عامل کے عنوان سے سعودی عرب کے باشندے پر خاص توجہ دے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے مزید کہا کہ لبنان کی سیکورٹی فورسز نے اپنی مسلسل کوشیشوں کے نتیجے میں بیروت میں ایرانی سفارتخانے کے سامنے بم دہماکے اور حزب اللہ کے ایک اہم کمانڈر کے قتل میں ملوث عوامل کو گرفتار کامیاب ہوئی ہے۔ یادرہے کہ 19 نومبر 2013 کو بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے سامنے ہونے والے دو بم دہماکوں کے نتیجے میں 25 افراد منجملہ ایران کے ثقافتی اتاشی حجۃ السلام والمسلمین "ابراہیم انصاری" شہید اور 150 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
31 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 491407
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے بیروت میں ایران کے سفارتخانے کے سامنے بم دہماکے کے حقیقی عاملوں کی گرفتاری کے لئے لبنان کی سیکورٹی فورسز کی کوششوں کی قدردانی کی ہے۔