ابنا: انہوں نے ٹی وی چینل 24 کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے سنہ دو ہزار تیرہ کو ایران سے گیس کی خریداری کی بابت ساڑھے چار ارب ڈالر ہالک بینک میں جمع کروائےتھے۔ یلدیز نے مزید کہا کہ امریکہ جو فیصلے کرتا ہے ان کا ترکی سے کوئي تعلق نہیں ہے۔ ترکی صرف اقوام متحدہ کے قوانین کی پابندی کرتا ہے ۔ اس لئے وہ ایران سے گيس کی برآمدات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ترکی کے وزیر توانائي نے مزید کہا کہ اگر عراق روزانہ چھ سے سات ارب ڈالر مالیت کا تیل نکالے اور ترکی کے راستے سے اپنے تیل کی برآمدات میں اضافہ کردے تو انقرہ بھی اپنی درآمدات میں اضافہ کردے گا۔
.......
/169