اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر دفاع نے تائید کی ہے کہ دھشتگرد ٹولے کا سرغنہ ’’ماجد الماجد‘‘ نامی شخص جسے چند روز قبل گرفتار کیا گیا وہی شخص ہے جس نے بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے پر حملہ کرایا تھا۔اطلاعات کے مطابق دھشتگرد ٹولے’’ عبد اللہ عزام‘‘ کا سرغنہ ماجد الماجد جو اصل میں سعودی عرب کا رہنے والا ہے گزشتہ کچھ سالوں سے جنوب لبنان میں تھا اور کچھ مہینے پہلے اس نے شام میں جا کر جبہۃ النصرہ کے سرکردہ ابو محمد الجولانی کے ساتھ بیعت کی بعد از آن واپس بیروت لوٹ آیا۔لبنان کے اخبار السفیر نے لکھا ہے کہ بعض ذرائع کے مطابق اس سعودی دھشتگرد کو جمعہ شام کے وقت ’’المقاصد‘‘ ہسپتال سے نکلتے ہوئے گرفتار کر لیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
31 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 491322
لبنان میں ایران کے سفارتخانے پر دھشتگردانہ حملہ کرنے والے دھشتگرد ٹولے کا سرغنہ ماجد الماجد گرفتار ہو گیا ہے۔