31 دسمبر 2013 - 20:30
شامی وزیر اعظم: روس اور ایران کا تعاون اچھے سیاسی ثمرات کا باعث

شام کے وزیر اعظم وائل الحلقی نے کہا ہے کہ روس اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ شام کا تعاون ملت شام کے لۓ بہت اچھے سیاسی ثمرات کا باعث بنا ہے۔

ابنا: شام کے وزیر اعظم وائل الحلقی نے کل اپنے ملک کے اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کے  دوران اس امید کا اظہار کیا کہ ان ثمرات کا سلسلہ جنیوا دو بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کے دوران بھی جاری رہے گا۔ وائل الحلقی نے مزید کہا کہ اگر یہ ہم آہنگی نہ ہوتی اور چین اور روس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو کا حق استعمال نہ کرتے تو آج شام کے حالات مختلف ہوتے اور شام پر زیادہ دباؤ ڈالا جاتا۔شام کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اگر کوئی یہ تصور کرتا ہے کہ شام کا وفد اقتدار دوسروں کے سپرد کرنے کے لۓ جنیوا دو کانفرنس میں شرکت کرے گا تو وہ توہم کا شکار ہے۔  وائل الحلقی نے مزید کہا کہ شام کی حکومت مذاکرات کے دوران زیر بحث لائے جانے والے ہر موضوع کا خیر مقدم کرے گي لیکن وہ شام کے عوام کی مرضی کے منافی کوئی فیصلہ بھی نہیں کرے گی۔

.......

/169