30 دسمبر 2013 - 20:30
شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جمعہ کو ملک گیر مظاہرے کرنے کا اعلان

پاکستان کے شورشزدہ شہر کراچی میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جمعہ 3جنوری کو پورے پاکستان اور برطانیہ میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

ابنا: پاکستان کے شورشزدہ شہر کراچی میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جمعہ 3جنوری کو پورے پاکستان اور برطانیہ میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔کراچی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کے تین بلدیاتی امیدواروں شہید محمد علیم عرف عالم ہزارہ، صفدر عباس اور علی شاہ کی نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ملت جعفریہ کی مقتل گاہ بن چکا ہے، لسانی اور تکفیری دہشتگرد ہمارے کارکنان اور بلدیاتی امیدواروں کے قتل عام میں ملوث ہیں، ان دہشت گردوں کو لگام دی جائے، مسلسل ہمارے کارکنان اور بلدیاتی امیدواروں کو قتل کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں، حکومت سندھ اگر ہمارے کارکنان اور امیدواروں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی تو مستعفی ہو جائے۔انہوں نے آئندہ جمعہ کو پاکستان سمیت لندن میں اس بہیمانہ قتل عام کے خلاف بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲