ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایران کی جانب سے بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے مخالفین کی تربیت کے حوالے سے بحرین کے حکام کے بے بنیاد دعوؤں کو مسترد کردیا ہے۔ ایسنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے بحرین میں مخالفین کی تربیت کے حوالے سے بحرین کی حکومت کے ایک عہدیدار کے بیان کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے ایسے مسترد کردیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے بحرین کے حکام سے کہا کہ وہ دوسرے ملکوں پر بے بنیاد الزامات لگانے اور جھوٹے پروپیگنڈے کے بجائے ، سیکورٹی فورسز و پولیس کے رویے میں تبدیلی لانے کے ساتھ ، عوام میں اپنے اعتماد کو بحال کرنے کے لئے اقدامات انجام دیں اور بحرین میں سنجیدہ گفتگو کے انعقاد کے لئے ضروری زمینہ فراہم کریں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللھیان" نے پیر کی رات تھران میں نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بحرین کی حکومت کے ایک عہدیدار کے دعوؤں کے بارے میں کہا کہ یہ دعوے جھوٹ پر مبنی اور بحرین کی اندرونی مشکلات و مسائل پر پردہ ڈالنے کے لئے تشہیراتی مہم کا حصہ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲