اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جرمنی کے شہر گلزن کرشن میں ’’اربعین حسینی‘‘ کے عنوان سے ساتویں بین الاقوامی کانفرنس امام علی(ع) اسلامی مرکز کی کوشش اور اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کے تعاون سے منعقد ہوئی۔امام علی (ع) اسلامی مرکز کے سربراہ نے اس عظیم کانفرنس کے بارے میں بتایا کہ یہ کانفرنس اربعین حسینی، رحلت پیغمبر اسلام(ص)، شہادت امام حسن مجتبیٰ اور شہادت امام رضا علیہما السلام کے موقع پر منعقد کی گئی۔حجۃ الاسلام و المسلمین محمد مجاہدی نے ابنا کے نامہ نگار سے گفتگو میں کہا کہ اس کانفرنس میں شیعہ سنی سمیت ۲۵۰۰ افراد سے زاید نے شرکت کی۔اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کے عمومی رکن نے مزید بتایا کہ اس کانفرنس میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام و المسلمین قاضی عسکر، اسمبلی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے مسئول حجۃ الاسلام و المسلمین محمد سالار اور ترکی کے مذہبی رہنما شیخ صلاح الدین اوزگوندوز خصوصی مہمان تھے۔انہوں نے کہا کہ اس سال کی یہ کانفرنس ’’ کربلا اور آزادی فکر‘‘ کے عنوان سے دو نشستوں میں منعقد ہوئی جس میں دفتر رہبری کی جانب سے قاضی عسکر، ترکی کے شیعہ رہنما شیخ صلاح الدین اوزگوندوز اور آقائے سالار نے تقریریں کیں۔انہوں نے اس کانفرنس میں ہونے والی تقاریر کے کلی عناوین کو قیام سید الشہداء کے مقاصد، سیریہ کا بحران، اسلامی ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور انڈونیشیا اور ملائیشیا میں شیعوں پر دباو بیان کیا۔قابل ذکر ہے کہ تاہم امام علی (ع) اسلامی مرکز کے توسط سے امامت، عاشورا اور اربعین وغیرہ کے حوالے سے یورپ میں کئی بڑی بڑی کانفرنسیں منعقد ہو چکی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
29 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 490831
جرمنی کے شہر گلزن کرشن میں امام علی(ع) اسلامی مرکز اور اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کے تعاون سے اربعین حسینی (ع) کے عنوان سے منعقد ہونے والی عظیم الشان کانفرنس میں سینکڑوں شیعہ سنی افراد نے شرکت کی۔