ابنا: ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پرواہ میں آج صبح دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 اہل تشیع شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق میران شوگر مل میں ملازمت کرنے والے 18 سالہ نوجوان قیص رضا اور 45 سالہ ملازم حسین کو تحصیل پرواہ میں دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ واضح رہے کہ قیص رضا ڈاکٹر باقر رضا کے بھائی تھے، جبکہ ملازم حسین ایک فعال شیعہ شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے اور ایس ایچ او ذوالفقار کے بھانجے تھے۔ شہداء کی میتیں ان کے گھروں کو پہنچا دی گئی ہیں۔
.......
/169