ابنا: ذرائع کے مطابق تین موٹر سائیکل سوار مسلح دہشتگردوں نے گلستان جوہر بلاک 12 میں راڈو اسٹاپ پر ایک کار پر چاروں طرف سے فائرنگ کی۔ اطلاعات کے مطابق گاڑی مجلس وحدت مسلمین کے رہنما مرزا یوسف کی تھی جو اس وقت گاڑی میں موجود نہیں تھے، تاہم ان کا ایک دوست جو اس گاڑی میں سوار تھا اور ایک پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لاشوں اور زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مولانا مرزا یوسف اور ان کے بیٹے پر اس سے قبل بھی قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے۔
/169