27 دسمبر 2013 - 20:30

ایسے میں جبکہ شام میں سرگرم دھشتگرد گروہ بیرونی ممالک سے اپنے حامیوں کی جانب سے مالی امداد کے منتظر تھے ، ان کے وھم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اس درمیان یہ رقم اسپین میں ایک مہنگے محل کی خریداری میں خرچ ہوجائے گی۔

ابنا: ایسے میں جبکہ شام میں سرگرم دھشتگرد گروہ بیرونی ممالک سے اپنے حامیوں کی جانب سے مالی امداد کے منتظر تھے ، ان کے وھم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اس درمیان یہ رقم اسپین میں ایک مہنگے محل کی خریداری میں خرچ ہوجائے گی۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق شام میں سرگرم دھشتگرد گروہ کہ جو "النصرہ" نامی دھشتگرد گروہ سے قریب ہیں ، دمشق کے ریف نامی علاقے میں جنگ کے لئے مالی و فوجی امداد کے حصول میں تاخیر پر کچھ پریشان تھے کہ ان کو معلوم ہوا کہ ایک کویتی مبلغ "ناظم المسباح" نے بیچ میں دھشتگرد گروہوں کے لئے جمع کی جانی والی رقم پر ہاتھ صاف کردیا ہے۔ تکفیری گروہوں کے ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ طے شدہ پروگرام کے مطابق ایک بہت بڑی رقم "النصرہ" دھشتگرد کے پاس آنے والی تھی اور جب یہ رقم کچھ واسطوں سے ہوتی ہوئی ، کویتی مبلغ "ناظم المسباح" تک پہنچی کہ جو رضاکارانہ طور پر شام مخالف گروہوں کے لئے مالی امداد وصول کرنے پر مامور تھا ، اس رقم پر ہاتھ صاف کرگيا۔ ان ذرائع نے کہا ہے کہ اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد مسلح دھشتگرد گروہوں کے درمیان شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور بعض اطلاعات کے مطابق بہت سے دھشتگرد عناصر اس واقع کے بعد سر مہری کا شکار ہوگئے ہیں اور وہ دھشتگرد گروہ سے علحیدہ ہورہے ہیں۔ مخلتف تکفیری عناصر نے کہا ہے کہ کویتی مبلغ "ناظم المسباح" نے ایک بہت ہی بڑی رقم پر ہاتھ صاف کیا ہے۔ اس کویتی مبلغ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رقم انتی زیادہ تھی کہ اس کویتی مبلغ نے اسپین میں اپنے ایک عالی شان محل خرید لیا ہے جس میں بہترین امکانات موجود ہیں۔ دھشتگرد عناصر نے اعلان کیا ہے کہ یہ کویتی مبلغ شام میں مسلح افراد کے بہنے والے خون کا ذمہ دار ہے اور اس خائن فرد کو حتمی طور پر سزا دی جائے۔ یادرہے کہ شام میں دھشتگردوں کے لئے بھیجی جانے والی مالی امداد میں خرد برد کے حوالے سے اس سے قبل بھی بہت سی خبریں منظر عام پر آچکی ہیں جس میں دھشتگرد گروہوں کے سرغنوں نے لاکھوں ڈالر پر ہاتھ صاف کیا ہے۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲