27 دسمبر 2013 - 20:30

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلمانوں کے مختلف فرقوں سے تعلق رکھنے والے علماء نے ایک متقفہ فتوی میں کہا ہے کہ کشمیر میں لاپتہ افراد کی بیویاں 4 سال کے بعد دوسرا نکاح کرسکتی ہیں۔

ابنا: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلمانوں کے مختلف فرقوں سے تعلق رکھنے والے علماء نے ایک متقفہ فتوی میں کہا ہے کہ کشمیر میں لاپتہ افراد کی بیویاں 4 سال کے بعد دوسرا نکاح کرسکتی ہیں۔ البتہ اس فتوے سے بعض علماء متفق نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود اسے متفقہ قراردیا جارہا ہے۔ واضح رہے کشمیر میں چوبیس سال سے جاری مسلح جد وجہد اور تصادم کے دوران ہزاروں افراد لاپتہ ہوگئے ۔ انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ مسلح مزاحمت کو دبانے کے لئے فوج اور نیم فوجی اداروں نے سینکڑوں افراد کو گرفتار کرکے فرضی جھڑپوں میں ہلاک کیا ہے جس کی وجہ سے وادی میں چھہ ہزار سے زائد گمنام قبروں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

.......

/169