27 دسمبر 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے اسلامی ممالک میں سلفی وہابی تکفیریوں کے خوفناک اور بھیانک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلفی تکفیری دہشت گردوں کو سامراجی طاقتوں نے جنم دیا ہے۔

ابنا: خطیب جمعہ نے اسلامی ممالک میں سلفی وہابی تکفیریوں کے خوفناک اور بھیانک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلفی تکفیری دہشت گردوں کو سامراجی طاقتوں نے جنم دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ استکباری طاقتوں نے اسلام اور مسلمانوں کو کمزور اور بدنام کرنے کے لئےسلفی وہابیوں کو کئی اسلامی ممالک میں پھیلا دیا ہے اور وہ سلفی وہابی دہشت گردوں کے ذریعہ اسلامی ممالک میں بحران پیدا کررہے ہیں ۔خطیب جمعہ نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا پیامبر ہے جس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔خطیب جمعہ نےگروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے جنیوا معاہدے کو اچھا اور مثبت اقدام قراردیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جہموریہ ایران پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کا خواہاں ہے اور ایران پہلے سے ہی اپنے اس ٹھوس مؤقف پر قائم ہے اور عالمی طاقتوں نے بھی اب ایران کے مؤقف کو تسلیم کرلیا ہے جو ایک مثبت قدم ہے۔

.......

/169