26 دسمبر 2013 - 20:30
مصر میں اخوان المسلمین کے ۲۳ ارکان گرفتار

مصر میں اخوان المسلمین کے 23 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ابنا؛ مصر میں اخوان المسلمین کے 23  ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ الشرق الاوسط نیوز ایجینسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کی وزارت خارجہ کی جانب سے اخوان المسلمین کو دھشتگرد تنظیم قرار دیئے جانے پر مبنی بیان کے ایک دن بعد، اخوان المسلمین کے لئے سرگرمیاں انجام دینے اور مصر کی فوج کے خلاف عوام کو اکسانے کے جرم میں اخوان المسلمین کے 23  ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اخوان المسلمین کے 16 ارکان کو اس ملک کے صوبے الشرقیہ اور 7  کو صوبے اسکندریہ سے گرفتار کیا گيا ہے۔ دوسری جانب مصر کے صوبے الشرقیہ کی " الزقازیق " یونیورسٹی میں سیکورٹی فورسز اور اخوان المسلمین کے حامی طلبہ کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں اس موقع پر پولیس نے یونیورسٹی طلبہ کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا، اس دوران دو طالب علموں کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔  ادھر مصر کے سیکورٹی حکام نے اعلان کیا ہے کہ اگر کسی نے بھی اخوان المسلمین کے مظاہروں میں شرکت کی تو اسے پانچ برس قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔  یادرہے مصر میں اس ملک کے صدر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد سے اس ملک کی سیکورٹی فورسیز نے اخوان المسلمین کے سیکڑوں حامیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲