25 دسمبر 2013 - 20:30
اسرائیل کی نابودی کے حوالے سے امام خمینی(رہ) کی پیش گوئی عنقریب پوری ہو گی

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ اسرائيل کی نابودی کا حضرت امام خمینی قدس سرہ کا وعدہ عنقریب پورا ہونے والا ہے۔

ابنا: عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ اسرائيل کی نابودی کا حضرت امام خمینی قدس سرہ کا وعدہ عنقریب پورا ہونے والا ہے۔ سمیح احمد نے  آج لبنان کے مشرقی علاقے بقاع میں ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملت فلسطین نے حضرت امام خمینی(رہ) کے اس وعدے کو بھلایا نہیں ہے اور سرانجام وعدہ الہی اور حضرت امام خمینیرہ کی بشارت صیہونی حکومت کی نابودی کی صورت میں سامنے آئے گي اورصیہونی حکومت صفحہ ہستی سے مٹ جائے گي۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد نہ صرف فلسطین بلکہ پورے علاقے میں امن و امان قائم ہوجائے گا۔ سمیح احمد نے کہا کہ صیہونی حکومت کی نابودی کے بعد بھی صیہونیت کے خلاف جدوجہد جاری رہے گي۔ انہوں نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ تکفیری عناصر اور ان کے حامی صیہونیوں کے جرائم کے مقابل خاموش ہیں اور کوئي اقدام نہیں کرتے؟ انہوں نے کہا کہ تشدد اور قتل عام خواہ کسی بھی علاقے میں ہو صیہونی حکومت کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲