ابنا: راولپنڈی کے مرکزی جلوس عاشورہ میں ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی راہنما اور سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی شرکت کی جبکہ راجہ بازار کی امام بارگاہ حفاظت علی شاہ سے نکلنے والے مرکزی جلوس چہلم کی برآمدگی کے بعد دیگر علماء کرام کے ہمراہ مرکزی جلوس کی قیادت بھی کی۔ اس موقع پر انکے ہمراہ علامہ عارف واحدی، علامہ قاسم جعفری، مرکزی ناظم اعلٰی جعفریہ یوتھ اظہار بخاری، سکندر گیلانی اور دیگر شامل تھے۔ جلوس عزاء میں ملی اتحاد کا مثالی اور عملی مظاہرہ دیکھنے میں آیا اور عزاداران امام حسین (ع) نے علماء کرام کی سرپرستی میں منظم ہو کر ایک باوقار اور باحمیت قوم ہونے کا عملی ثبوت دیا۔
.......
/169