ابنا: ايران کے وزير خارجہ محمد جواد ظريف نے جمعرات کو اسلام آباد ميں پاکستان کے وزير اعظم نواز شريف سے ملاقات ميں کہا کہ ايران مختلف سياسي اقتصادي اور ثقافتي ميدانوں ميں پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو زيادہ سے زيادہ فروغ دينے کے لئےتيار ہے -وزيرخارجہ محمد جواد ظريف نے تعلقات کے نئے دور ميں تمام ميدانوں ميں باہمي تعاون کوفروغ دينے پر زور ديا - پاکستان کے وزير اعظم نواز شريف نے بھي اس ملاقات ميں اميد ظاہر کي کہ ايران کے وزير خارجہ کا دورہ پاکستان مختلف ميدانوں ميں تعاون اور تعلقات کو فروغ دينے کے تعلق سے ايک ٹھوس بنياد ثابت ہوگا -پاکستان کے وزير اعظم نے ايٹمي معاملے پر ايران اور پانچ جمع ايک گروپ کے درميان مذاکرات کا خيرمقدم کرتے ہوئے مذاکراتي عمل کو بہت ہي اہم بتايا -
.......
/169