18 دسمبر 2013 - 20:30
القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروپ داعش کے ہاتھوں شامی عوام کا قتل عام

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ شام میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروہ داعش شامی عوام کو شکنجہ دے رہا ہے اور انھیں قتل عام کررہا ہے۔

ابنا: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ شام میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروہ داعش شامی عوام کو شکنجہ دے رہا ہے اور انھیں قتل عام کررہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق داعش نے آٹھ سال سے کم سن بچے بھی اپنی حراست میں لے رکھے ہیں جنھیں بد ترین شرائط کا سامنا ہے رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروپ داعش کے نقابداراہلکار عام لوگوں کو گرفتار کرکے انھیں اپنی طرف سے قائم شدہ فرضی اور نام نہاد عدالتوں میں سزا دیکر قتل کررہے ہیں۔ داعش کے اہلکار قیدیوں سے ناروا سلوک کرتے ہوئے انھیں کوڑے بھی مارتے ہیں۔

.......

/169