18 دسمبر 2013 - 20:30
عراقی پولیس کے جوان نے جان دےکر زائرین کو بچایا/ کار بم پھٹنے سے قبل ناکارہ/ مزید واقعات

عراقی پولیس کے ایک جوان عراقی قصبے الخالص میں ایک خودکش حملہ آور کو دبوچ کر جان کا نذرانہ دے کر زائرین امام حسین(ع) کی جان بچا دی/ دہشت گردوں کا کار بم کربلا پہنچنے سے قبل پکڑا گیا دہشت گرد گرفتار/عراق میں دہشت گردانہ کاروائیوں میں آل سعود ملوث۔

شہید ایوب خلف جس نے جان کی بازی لگا کر زائرین حسینی کو بچایا

شہید ایوب خلف جس نے جان کی بازی لگاکر زائرین سید الشہداء کی جان بچائی

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراقی پولیس کے ایک جوان شہید ایوب خلف نے بعقوبہ شہر سے 20 کلومیٹر دور ایک خودکش حملہ آور کو زائرین امام حسین علیہ السلام کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا تو دوڑ کر اس کو دبوچ لیا اور دشمن خدا کو اسی حالت میں دھماکہ کرنے پر مجبور کیا جس کے نتیجے میں خودکش حملہ آور فی النار ہوا اور ایوب خلف نے بیسوں زائرین حسینی کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کردی۔ اور دو افراد ایک ہی وقت دو الگ الگ مقاصد کے حصول کے لئے دو الگ الگ راستوں پر جاکر بارگاہ رب میں پیش ہوئے ایک نے زائرین کی جان لینے کی خودکشی کرلی اور دوسرے نے زائرین امام حسین(ع) کی جان بچانے کے لئے جام شہادت نوش کیا۔ 

1

ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ خودکش دہشت گرد الخالص سے کربلا عزیمت کرنے والے ایک قافلے کو نشانہ بنانے کے لئے آیا تو ایوب خلف نے شجاعانہ اقدام کرکے زائرین کی جان بچاتے ہوئے دھماکے میں شہادت کو گلے لگایا۔ 34 سالہ ایوب خلف زائرین حسینی کے ان قافلوں کی حفاظت پر مامور تھے جو دیالی سے کربلا کی طرف جارہے تھے اور انھوں نے اپنی ذمہ داری بطور احسن نبھاتے ہوئے شہادت کی سعادت حاصل کی۔ عراقی وزارت داخلہ نے ایک پولیس اہلکار کے اس فداکارانہ اور شجاعانہ اقدام پر اپنے بیان میں کہا: پولیس کے ایک اہلکار نے جب مشکوک خودکش حملہ آور کو دیکھا تو اس کی طرف چلے گئے اور اس کو جادبوچا اور اس کو اپنی آغوش مں دھماکہ کرنے پر مجبور کیا اور اس جانباز اہلکار نے دہشت گرد کو دبوچ کر زائرین کی جان بچا دی اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ شہید ایوب خلف نے پسماندگان میں ایک بیوہ، اور 6 اور 9 سالہ بچے چھوڑے ہیں۔

عراق میں دہشت گردوں کی کاروائیاں، کرکوک اور تکریت یں 3 زخمی آج صبح کرکوک کے جنوب اور تکریت میں بموں کے دھماکوں میں تین افراد زخمی ہوئے اور ایک موٹرسائیکل بم کو ناکارہ بنایا گیا۔ اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق "کل العراق" نامی نیوز ویب سائٹ نے لکھا کہ تکفیری ـ وہابی دہشت گردوں نے کرکوک کے جنوب میں طوز خورماتو سے کربلا جانے والی ایک بس کے راستے میں دو بموں کے دھماکے کئے لیکن کہ دھماکے اللہ کے فضل سے کسی جانی نقصان کا سبب نہ بن سکے۔

تفصیل کے لئے رجوع کریں:

عراق میں دہشت گردوں کی کاروائیاں، کرکوک اور تکریت یں 3 زخمی

کربلا کی طرف رواں دواں زائرین حسینی پر حملے، 25 شہید اطلاعات کے مطابق جنوبی بغداد کے علاقے یوسفیہ میں ایک تکفیری دہشت گردوں کے ایک بم دھماکے میں 8 زائرین شہید اور 32 زخمی ہوئے ہیں۔ دوسرے حملے میں 17 شہید اور 35 زخمی ہوئے۔ اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آج ظہر کے وقت بھی جنوبی بغداد میں دور کے علاقے میں بھی 17 زائریں وہابی تکفیریوں کی دہشت گردانہ کاروائیوں ميں شہید اور 35 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ بزدل تکفیریوں نے دھماکہ اس وقت کیا جب نہتے اور بےگناہ زائرین کھانا کھا رہے تھے۔ کل (بدھ کے روز) بھی خالص کے علاقے میں ایک دھماکے میں پانچ زائرین شہید اور 10 زخمی ہوئے تھے۔ بعض اطلاعات کے مطابق یہ خودکش حملہ تھا۔

تفصیل کے لئے رجوع کریں:

کربلا کی طرف رواں دواں زائرین حسینی پر حملے، 25 شہید

عراق میں دہشت گردانہ کاروائیوں میں آل سعود ملوثاربعین حسینی کی آمد آمد پر آل سعود کے کرائے کے دہشت گردوں کی طرف سے عراق میں دہشت گردانہ کاروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور سعودی اپوزیشن اتحاد "آزادی و عدالت" کے ایک راہنما نے کہا ہے کہ عراق میں ہونے والے قتل عام ـ بالخصوص اربعین حسینی کی آمد پر ہونی والی دہشت گردانہ کاروائیوں اور دھماکوں ـ میں آل سعود کی خفیہ ایجنسی ملوث ہے۔ اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کے خلاف صوبہ القطیف میں سرگرم عمل سیاسی اتحاد "آزادی اور عدالت" کے ایک راہنما نے تصدیق کی ہے کہ عراق میں ہونے والی تمام تر دہشت گردانہ کاروائیوں میں آل سعود ملوث ہیں اور انھوں نے ان ایام میں اربعین حسینی کے لئے کربلا کی طرف جانے والے کروڑوں زائرین کی پائے پیادہ عزیمت کے موقع سے ناجائز فائدہ اٹھاکر زیادہ سے زیادہ زائرین کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ سعودی سیاستدان ـ جو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اپنے نام کی عدم اشاعت کی شرط پر العالم سے بات چیت کررہے تھے ـ نے کہا: سعودی حکام نہ صرف عراق میں مسلمانوں کے قتل عام کا اصل سبب ہیں بلکہ وہ تمام مسلم ممالک میں مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں لہذا پوری دنیا کے مسلمانوں کو تکفیری وہابیت کے سامنے متحد ہوکر سینہ سپر ہونا چاہئے۔

عراق میں دہشت گردانہ کاروائیوں میں آل سعود ملوث

..................

/٭۔٭