17 دسمبر 2013 - 20:30
ایران: نائب وزیر خارجہ کی عراقی وزیر اعظم سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ " حسین امیر عبداللھیان " نے آج عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی سے ملاقات کی ہے۔

ابنا: عراق کے وزیراعظم نےاس موقع پر کہا ہے کہ دھشتگرد و انتہا پسند مختلف شعبوں میں عراق کی ترقی و پیشرفت کے عمل کو نہیں روک سکتے۔ نوری مالکی نے عراق کی ترقی اور بنیادی تعمیرات  کے عمل کو روکنے کے لئے دھشتگردوں اور انتہا پسندوں کی کوشیشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ اس ملک کے عوام اس بات کی اجازت نہیں دینگے کہ دشمن دھشتگردانہ کاروائیوں کے ذریعے عراق کی فلاح وبہبود و ترقی و پیشرفت کی راہ میں رکاوٹ کڑی کریں۔ عراق کے وزیراعظم نے کہ کہ ابھی دیالہ میں دھشتگردانہ حملے کو72 گھنٹے نہیں گزرے ہیں کہ اس حملے کے حقیقی منصوبہ سازوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ نوری مالکی نے اربعین حسینی کے موقع پر زائرین امام حسین (ع) کی سیکورٹی کے لئے کیئے جانے والے اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال اربعین حسینی کے مراسم کے لئے ہائی الرٹ سیکورٹی انتظامات کیئے گئے ہیں اور عراق کی سیکورٹی فورسز و فوج اس حوالے سے مکمل آمادہ ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ " حسین امیر عبداللھیان " نے بھی اس ملاقات میں عراق میں ایرانی انجینئروں اور کارکنوں کی سیکورٹی کے لئے ضروری انتظامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ دھشتگرد علاقائی ملکوں کے مفادات کو نقصان پہنچائیں۔ دوسری جانب ایران و عراق کے اعلی حکام نے عراق کے صوبے دیالہ میں ایران کی گیس کمپنی کے انجینیئروں اور کارکنوں پر دھشتگردانہ حملے کے موضوع کی ٹھوس تحقیقات کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق عراق کے چیف اف دی آرمی اسٹاف " بابک زیباری " نے آج بغداد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ " حسین امیر عبداللھیان " کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایرانی انجینیئروں اور کارکنوں پر دھشتگردانہ حملے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے خبریں آئندہ چند روز میں منظر عام پر آنا شروع ہوجائینگی۔ جنرل " بابک زیباری " نے اسی طرح دھشتگردی کے خلاف عراق کی حکومت و عوام کے عزم و ارادے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا عراق کے عوام ہرگز اس بات کی اجازت نہیں دینگے کہ مختلف شعبوں میں حاصل ہونے والے کارنامے ضائع ہوجائیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ " حسین امیر عبداللھیان " نے بھی اس ملاقات اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کی سیکورٹی پر تاکید کی۔ دوسری جانب  " حسین امیر عبداللھیان " نے آج عراق کی مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ " سید عمّار حکیم " سے ملاقات میں ایران و عراق کی حکومت کے درمیان تعلقات کے فروغ اور باہمی رابطوں کی تقویت پر زور دیا ، اس ملاقات میں  " سید عمّار حکیم " نے کہا کہ دھشتگرد ، ایران و عراق کی دو قوموں کے عزم و ارادے کو کمزور نہیں کرسکتے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ " حسین امیر عبداللھیان " نے آج بغداد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عراق میں ایرانی انجینئروں اور کارکنوں پر دھشتگردانہ حملے کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری کی خبر دیتے ہوئے کہا ایران اس قسم کے حملوں پر توجہ دیئے بغیر ، عراق کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر تاکید کرتا ہے۔

.......

/169