16 دسمبر 2013 - 20:30
عراق میں زائرین پر حملے، اور دہشت گردوں کی ہلاکت

عراقی فوج نے دہشت گردوں کے ایک سرغنہ سمیت ، دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا.

ابنا: ذرائع کے مطابق بغداد کے آپریشن کمان کے ترجمان "سعد معن" نے آج ایک بیان ميں اعلان کیا کہ ایک دہشت گرد کو، جو جنوبی بغداد کے علاقے المحمودیہ میں اربعین حسینی کے زائرین کے درمیان بم دھماکہ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا پولس نے ہلاک کردیا۔ دوسری جانب عراقی فوج نے "والی جنوب" سے مشہور دہشت گردوں کے ایک سرغنہ کو ہلاک کردیاہ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراق کے صوبے نینوا میں سیکیورٹی فورسیز نے سولہ مسلح دہشتگردوں کو گرفتار کئے جانے کا دعوی کیا ہے.واضح رہے کہ اربعین حسینی کا وقت قریب آنے اور پورے عراق سے زائرین امام حسین علیہ السلام کی کربلاکی جانب روانگي کے پیش نظر تکفیری دہشت گردوں نے زائرین حسینی کے خلاف اپنے دہشتگردانہ حملے تیز کردیئے ہیں کل رات بھی جنوبی بغداد میں زائرین حسینی کےدرمیان ہونے والے دو کار بم دھماکوں میں 25 زائرین حسینی شہید اور ساٹھ دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

.......

/169