ابنا: فریقین کے درمیان آج یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے کہ کل بریسلز میں یورپی یونین کے وزراء کا بند کمرے میں ایک اجلاس ہوا تھا جس کے اختتام پر جاری کئے جانے والے بیان میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جنیوا میں طے پانے والے جوہری سمجھوتے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس سمجھوتے کی تمام شقوں پر عملدرآمد کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی گئی ہے۔ بریسلز میں یورپی یونین کے وزراء کے بند کمرے میں تشکیل پانے والے اجلاس کے بعد یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے امور کی سربراہ کیتھرین اشٹون نے ایک بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے نمائندوں کے درمیان تیکنکی مذاکرات جلد ہی شروع ہوجائیں گے۔قابل ذکر ہے کہ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور اعلی جوہری مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے کل بریسلز میں مشرق وسطی، لاطینی امریکہ، افریقہ اور جرمنی کے مختلف عہدیداروں سے بھی ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ اور مختلف علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔
.......
/169