16 دسمبر 2013 - 20:30
وزیر خارجہ: عراق میں یکجہتی، ترقی و پیشرفت کی ضرورت پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوری اسٹراٹیجک کے رحجان کی بنیاد پر عراق میں اتحاد و یکجہتی اور ترقی و پیشرفت کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: وزارت خارجہ کے پریس نوٹ کے مطابق وزیر خارجہ " محمد جواد ظریف " نے آج تھران میں عراق نیشنل الائنس کے سربراہ " ابراہیم جعفری " کے ساتھ ملاقات میں ہمسایہ ملکوں خاصطور سے دوست ملک عراق کے ساتھ تعلقات کے استحکام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تھران و بغداد کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر تاکید کی ہے۔ وزیر خارجہ " ظریف " نے عراق کے اپنے پہلے غیر ملکی دورے کا ذکر کرتے ہوئے عراق کے داخلی استحکام اور اتحاد و وحدت کی تقویت کے تحفظ میں اس ملک کے سیاسی رہنماؤں ، علمی شخصیات اور مرجعیت کے اثرانداز ہونے والے اہم کردار پر تاکید کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی اتفاق و اتحاد کی بدولت عراق میں ترقی و پیشرفت اور امن و استحکام کے لئے کوشیشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔  عراق نیشنل الائنس کے سربراہ " ابراہیم جعفری " نے اس ملاقات میں عراق کے صوبہ دیالہ میں ایرانی کارکنوں اور انجینئروں کی دھشتگردانہ حملے میں شہادت پر تعزیت پیش کی اور اس دھشتکردانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اس قسم کی کاروائیاں غیر انسانی عمل کی عکاس ہیں اور دھشتگردوں کے یہ اقدامات دونوں ملکوں کے دیرینہ تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوسکتے۔

.......

/169