16 دسمبر 2013 - 20:30
برطانیہ: اسلام دشمن عناصر مسجد کی تعمیر رکوانے کے درپے

اسلام مخالف گروہ " برطانوی دفاعی لیگ " نے اپنی انٹرنیٹ ویب سائٹ میں بریسٹول کی مسجد کو نذر آتش کرنے کے لئے لوگوں دعوت دی ہے۔

ابنا: ایسی حالت میں جبکہ بریسٹول کی مسجد کے تعمیر کے کام کا ابھی آغاز بھی نہیں ہوا ہے اور بلدیہ نے صرف اس مسجد کی تعمیر کا اجازت نامہ جاری کیا ہے ، برطانیہ میں اسلام دشمن عناصر نے مسجد کی تعمیر کے بروجیکٹ کو روکنے کے لئے دہمکیوں کے ساتھ اپنی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔ برطانیہ کے اسلامی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ میں اسلام مخالف گروہ کے عنوان سے  " برطانوی دفاعی لیگ " نے اپنی انٹرنیٹ ویب سائٹ پر انتہا پسندوں سے کہا ہے کہ وہ بریسٹول کی مسجد کو نذرآتش کرنے کے لئے آمادہ رہیں اور اس دعوت کے ساتھ ہی برطانیہ کے مسلمانوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی ہے۔ برطانیہ کی پولیس نے اس اسلام مخالف گروہ کے خلاف شکایت موصول ہونے کے بعد اس گروہ کے افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔

.......

/169