15 دسمبر 2013 - 20:30
پاکستانی صدر: انفارمیشن ٹیکنالوجی، ملکی ترقی کے لئے ضروری

پاکستان کے صدر نے ملک کو ترقی پزیر ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں فوری اقدامات کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: پاکستان کے صدر "ممنون حسین" نے اس ملک کے صوبے سندھ کے مرکز کراچی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے بین لاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ملک میں تجارتی و اقتصادی اور دفاعی و ثقافتی فروغ کے لئے نہایت ہی ضروری ہے۔ پاکستان کے صدر نے مزید کہا کہ اس قسم کی کانفرنسوں کے انعقاد سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تبادلہ میں مدد ملے گی۔ قابل ذکر ہے کہ اس کانفرنس میں امریکہ ، برطانیہ ، ملائیشیا ، اسٹریلیا ، بیلجیم ، اور دوسرے کئی ملک کے نمائندے شریک ہیں۔

.......

/169