15 دسمبر 2013 - 20:30
شام میں سازشیں، مزاحمت کو نقصان پہنچانے کی کوشش

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری نے کہا ہے کہ جو کچھ شام میں ہورہا ہے وہ در اصل مزاحمت کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔

ابنا: لبنان کی المنار نیوز ایجینسی کی رپورٹ کے مطابق " شیخ نعیم قاسم " نے آج لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوب میں کہا کہ دشمن ، مزاحمت کو نقصان پہنچانے کے لئے کسی بھی سازش سے دریغ نہیں کرتا اور شام میں دھشتگردوں کی موجودگی صرف علاقے میں مزاحمت کے مقام کو کمزور اور نقصان پہنچانے کے لئے ہے۔ حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری  " شیخ نعیم قاسم " نے اسی طرح وضاحت کی شام کے بحران کا حل پیچیدہ ہے اور جنیوا ٹو کانفرنس میں شریک ممالک ، حتمی طور پر شام کے مستقبل کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات کریں اور اس ملک کو بحران سے نکالنے کی کوشش کریں۔ حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری نے مغربی ممالک اور ان کے عرب اتحادیوں سے کہا کہ وہ شام میں دھشتگردوں کی حمایت بند کردیں۔ " شیخ نعیم قاسم " نے مزید کہا کہ شام میں سرگرم دھشتگردوں نے علاقے کی امن و سلامتی کو سنجیدہ خطرات سے دوچار کردیا ہے۔ .......

/169