ابنا: برطانوی اخبار اینڈپینڈٹ نے شام میں امریکہاوربرطانیہ کی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں امریکہ اور برطانیہ کی پالیسی بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ اخبار کے مطابق امریکہ اور برطانیہ کی پالیسیوں کی ناکامی اس وقت مزید آشکار ہوگئی جب سعودی عرب کے حمایت یافتہ سلفی وہابی تکفیری دہشت گرد گروپ نے شام کے باغی گروپ آزاد سیرین فورس کے ٹھکانوں پر حملے شروع کردیئے۔ اخبار کے مطابق شام امریکہ کی حمایت یافتہ باغی تنظیم آزاد سریرین فورس کو سعودی عرب اور ترکی کی حمایت یافتہ تنظیم النصرہ نے کئی جگہوں پر شکست سے دوچار کردیا اور اسطرح شام میں امریکہ اور برطانیہ کی پالیسیاں ناکامی کا شکار ہوگئيں ہیں۔
.......
/169