14 دسمبر 2013 - 20:30
ایرانی انجینیئروں پر حملے میں مشتبہ افراد گرفتار

عراق کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایرانی انجینیروں پر حملے کرنے کے شبہے میں متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گيا ہے۔

ابنا: عراق کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا  ہے کہ ایرانی انجینیروں پر حملے کرنے کے شبہے میں متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گيا ہے۔ جنرل علی قیدان نے کہا کہ دہشتگرد، ایران عراق تعاون میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن انہیں کامیابی نہیں ملے گی۔علی قیدان نے کہا کہ تیل اور گيس منصوبوں پر کام کرنے والے افراد کی حفاظت کا پروگرام تیا رکیا جارہا ہے جس پر فوج عمل درآمد کرے گي۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲