ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے خبردار کیا ہے کہ ایران، تکفیری دہشتگردوں کو تہران بغداد تعاون میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا موقع نہیں دے گا۔ حسین امیر عبداللھیان نے آج عراق میں شہید ہونے والے ایرانی انجینیروں اور کارکنوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور عراق کے تعلقات اسٹراٹیجیک ہیں۔ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران، تکفیری دہشتگردوں کو ہرگز یہ موقع نہیں دے گا کہ وہ تہران بغداد تعاون کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض ممالک جو علاقے میں بدامنی کو ہوا دے رہے ہیں انہیں جان لینا چاہیئے کہ اس بدامنی کی آگ میں سارا علاقہ جھلس جائےگا۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران کی نظر میں عراق کی سکیورٹی علاقے کی سکیورٹی سے جڑی ہوئي ہے۔ واضح رہے کہ جمعے کے دن عراق کے صوبہ دیالہ میں تکفیری دہشتگردوں نے ایرانی انجینیروں اور کارکنوں پر حملہ کردیا تھا جس میں دو عراقی اور پندرہ ایرانی شہری شہید ہوگئے تھے۔ ایرانی انجینیر اور کارکن ایران عراق گيس پائپ لائين پروجیکٹ پر کام کررہے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 488908
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے خبردار کیا ہے کہ ایران، تکفیری دہشتگردوں کو تہران بغداد تعاون میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا موقع نہیں دے گا۔