ابنا: آبا یومی آیکیوہ کا کہنا ہے کہ گوانتانامو در حقیقت کیوبا کا حصہ ہے جس پر امریکا نے قبضہ کیا ہوا ہے اور یہ خود بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا عملی نمونہ ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ کے اس اقدام کے خلاف احتجاج کریں اور امریکی سینیٹ سے مطالبہ کریں کہ وہ اس جیل کو بند کرنے کے لئے فوری اقدامات کرے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے سن 1903 میں کیبا کے جزیرے گوانتانامو بے پر قبضہ کر لیا تھا اور وہاں پر منظم پلاننگ کے تحت اپنے مخالفین کے لئے ایک زندان بنائی ہے۔ اس جیل میں 11 ستمبر کو ہونے والے حملے کے الزام میں 165 افراد کو گرفتار کر کے لایا گیا ہے جنہیں قید و بند کی صعوبتوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ موجودہ امریکی صدر اوباما نے صدارتی انتخابات کے دوران اس جیل کو بند کرنے کے نعرے کو اپنے سیاسی حربے کے طور استعمال کیا تھا۔
.......
/169