13 دسمبر 2013 - 20:30

ہندوستانی وزارت خارجہ نے نیویارک میں اپنے سفارت کار کو حراست میں لینے پر امریکی سفیر کو طلب کرکے شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے اسے ناقابل قبول اقدام قراردیا۔

ابنا: ہندوستانی وزارت خارجہ نے نیویارک میں اپنے سفارت کار کو حراست میں لینے پر امریکی سفیر کو طلب کرکے شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے اسے ناقابل قبول اقدام قراردیا۔ امریکہ میں تعینات ہندوستانی خاتون سفارت کاردیویانی کھوبراگاڑےاپنی بیٹی کو جمعرات کے روز اسکول چھوڑنے جارہی تھیں کہ انہیں اسکول کے قریب سے حراست میں لے لیا گیا جنہیں بعد ازاں عدالت نے 2 لاکھ 50 ہزارامریکی ڈالرکے مچلکے کے عوض ضمانت پر رہا کیا گیا۔ ہندوستانی حکومت نے سفارت کار کو حراست میں لینے پرشدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نئی دلی میں تعینات امریکی سفیرکو طلب کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ سفارت کار کو توہین آمیز انداز میں حراست میں لینے کے معاملے پر ہندوستان کو بہت دھچکا لگا اور امریکہ کا یہ اقدام ہمارے لئے ناقابل قبول جس کی اسے وضاحت پیش کرنا ہوگی۔ امریکہ کے شہر نیویارک میں ہندوستانیقونصل خانے کی نائب قونصل جنرل دیویانی کھوبراگاڑے کو اپنے گھریلو ملازم کے لیے غلط دستاویزات اور غلط بياني کے ذریعے ویزا حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

.......

/169