11 دسمبر 2013 - 20:30
گو گل نے نو جوانوں کی یاد داشت کمزور کر کے رکھ دی

ایک حا لیہ تحقیق کے مطابق انٹرنیٹ پر معلو ما ت کی نہا یت ا ٓ سانی سے دستیا بی کے با عث نو جوانوں کی یا دداشت کمزور ہو تی جا رہی ہے۔

ابنا: برطانوی سروے کے مطابق نوجوان آ ج کل اہم واقعات کی تاریخ اور معلو مات یا د رکھنے کی کو شش نہیں کرتے کیونکہ ان کا نظر یہ ہے کہ جب معلومات کی ضرورت ہو گی تو وہ گو گل کے ذریعے با آسانی ڈھونڈلی جائے گی ۔ اس سروے میں حصہ لینے والے نو جوان لیڈی ڈیانا کی موت اور 9/11 جیسے اہم واقعات کے سال بھی نہیں بتا سکے۔ تحقیق کے مطابق اس سروے میں حصّہ لینے والے 80 فیصد وہ افراد تھے جو معلومات حاصل کر نے کے لیے انٹرنیٹ پر حد سے زیادہ بھر وسا کر تے ہیں اور اسی عادت نے ان کی یا دداشت کو کمزور کر دیا ہے ۔

.......

/169