ابنا: اسماعیل ہنیہ نے بدھ کی شام کو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلیفونک گفتگو میں غزہ پٹی کا محاصرہ ختم کرنے اور فلسطین کے قومی اتحاد نیز روس – فلسطین کے درمیان باہمی تعلقات کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے صہیونی ریاست کے ساتھ فلسطینی انتظامیہ کے سازشی مذاکرات، مقبوضہ بیت المقدس کی صورتحال اور مغربی کنارے پر کالونیوں کی تعمیر کے موضوعات پر بھی گفتگو کی۔واضح رہے کہ فلسطینی انتظامیہ اور صہیونی ریاست کے درمیان ایسی حالت میں سازشی مذاکرات جاری ہیں کہ جب صہیونی ریاست عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مغربی کنارے پر کالونیوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھے ہے۔
.......
/169