11 دسمبر 2013 - 20:30
بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے،آرمی چیف جنرل راحیل شریف

کوئٹہ…آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج اس حقیقت سے آگاہ ہے کہ بلوچستان کی ترقی اصل میں پاکستان کی ترقی ہے،

ابنا: ای ایم ای ٹریننگ سینٹر کوئٹہ کینٹ میں ہونے والی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ریکروٹس کو تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد دی،انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بلوچ نوجوان عسکری ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائیں گے۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے مجموعی اعلی کارکردگی پر ایک جوان کو اعزازی چھڑی دی۔تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بھی شرکت کی ان کا کہناہے کہ فوج میں بلوچستان کے مزیدجوانوں کی شمولیت ان کے احساس محرومی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

.......

/169