ابنا: ہندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے عالمی اداروں کے بنیادی ڈھانچوں میں اصلاح کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ ہندوستان کے وزير خارجہ سلمان خورشيد نے کہا کہ سيکورٹي سے متعلق چيلنجوں کا مقابلہ کرنے کےلئے عالمي سطح پر پائيدار تعاون کي ضرورت ہے ۔ ہندوستان کے وزير خارجہ سلمان خورشيد نے دہلي کي جواہر لال نہرو يونيورسٹي ميں ايک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردي، انتہا پسندي، بحري قزاقي، سائبرخطرات، قدرتي آفات اور وبائي امراض وہ جملہ چيلنج ہيں جو آج کي دنيا کي سيکورٹي کو لاحق ہيں۔ ہندوستان کے وزير خارجہ نے موجودہ دنيا ميں درپيش چيلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمي اداروں کے ڈھانچوں ميں اصلاح کا مطالبہ کيا اور کہا کہ اقوام متحدہ اور سلامتي کونسل کے ڈھانچے قديم ہوچکے ہيں اس لئے ان ميں فوري طور پر اصلاحات ہوني چاہئيں۔ ہندوستان کے وزير خارجہ سلمان خورشيد نے کہا کہ عالمي نظام کي تبديلي کے لئے بين الاقوامي تعلقات کے ميدان ميں جن تھئيوريوں يا اقدامات کي بات کي جارہي ہے وہ موجودہ دائرہ کار سے الگ ہوني چاہئيں اور اس سلسلے ميں نئے عالمي نظام کي تھئيوري پيش کرنے کي ضرورت ہے تاکہ دنيا ايک کنبے کي مانند بن جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
10 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 487971
ہندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے عالمی اداروں کے بنیادی ڈھانچوں میں اصلاح کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔