ابنا: سعودی عرب نے عراق کے آئندہ پارلیمانی انتخابات میں اثرانداز ہونے کے مقصد سے عراق کے بعض گروہوں اور سیاسی شخصیات کی مالی حمایت کا آغاز کردیا ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے عراق کے آئندہ پارلیمانی انتخابات میں اثرانداز ہونے، اپنے مورد نظر گروہوں اور سیاسی شخصیات کو خریدنے کے لئے اپنی تجوریوں کے منہ کھول دیئے۔ " العہد " نیوز ایجینسی نے عراقی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب نے اس کام کے لئے " العراقیہ عربی الائنس " کے سربراہ "صالح المطلک " کو 40 کروڑ ڈالر دیئے ہیں تاکہ وہ اس رقم کو الیکشن کمپین پر خرچ کریں۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے عراق کے دیگر گروہوں اور سیاسی شخصیات کی مالی مدد و حمایت کے لئے بھی پروگرام بنارکھا ہے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے عراقی گروہوں اور سیاسی شخصیات کو یہ رقم بیروت میں موجود کچھ افراد کے توسط سے دی جاتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
10 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 487968
سعودی عرب نے عراق کے آئندہ پارلیمانی انتخابات میں اثرانداز ہونے کے مقصد سے عراق کے بعض گروہوں اور سیاسی شخصیات کی مالی حمایت کا آغاز کردیا ہے۔