10 دسمبر 2013 - 20:30
نئے آئین کو تسلیم کرنے کے لیے اخوان المسلمین کے شرائط

اخوان المسلمین نے نئے آئين کو تسلیم کرنے کےلئے متعدد شرطیں لگائي ہیں۔

ابنا: اخوان المسلمین نے نئے آئين کو تسلیم کرنے کےلئے متعدد شرطیں لگائي ہیں۔ اخوان المسلمین کا کہنا ہے اگر ریفرینڈم میں پینتیس ملین افراد ووٹ ڈالیں گے تو اسے تسلیم کرلیا جائے گا۔ اخوان نے دوسری شرط یہ لگائي ہےکہ نئےآئين کو رائے دہندگان کے پچہتر فیصد ووٹ ملیں۔ دریں اثنا اخوان المسلمین کے سینئر رہنما عمرو دراج نے کہا ہے کہ اخوان المسلمین نے ریفرینڈم میں شرکت کرنے کے بارے میں ابھی تک کوئي فیصلہ نہیں کیا ہے۔ واضح رہے مصر کی فوج کے سربراہ جنرل السیسی نے تین جولائي کو مصر کے منتخب صدر محمد المرسی کی حکومت کا تختہ الٹ کر عبوری حکومت قائم کردی تھی اور آئين بھی معطل کردیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲