ابنا: افغانستان سے موصولہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے حکام نے آج اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کا دعوی تھا کہ اس عورت پر اپنے شوہر کو دھوکہ دینے اور کسی دوسرے فرد کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے کا الزام ہے اور طالبان کی شورای نے اس عورت کو سنگسار کرنے کی سزا کا حکم دیا تھا۔ افغان پولیس کا کہنا ہے کہ طالبان گروہ کے افراد اس ملک کے پسماندہ علاقوں میں اپنی غیر قانونی عدالتوں کے ذریعے لوگوں کو مختلف قسم کی سزائیں سنایا کرتے ہیں یہاں تک کہ خواتین کو بھی مختلف جرم کی بنا پر سنگسار کی سزا سنائی گئی ہے۔ افغانستان کے صوبے قندوز کے پولیس ترجمان سید سرورحسینی نے کہا کہ طالبان کی چنگل سے آزاد ہونے والی خاتون مقامی طالبان کی نجی جیل میں قید اور سنگسار کی سزا کے منتظر تھی۔
.....
/169