ابنا: بدھ کو ایران اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی آئی اے ای اے کے درمیان مذاکرات شروع ہونے سے قبل پیر کو ایران اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان امریکہ، روس، چین، فرانس اور برطانیہ اور جرمنی کے درمیان ماہرین کی سطح کے دو روزہ مذاکرات شروع ہو رہے ہیں۔
مذاکرات شروع ہونے پہلے ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بتایا کہ 24 نومبر کو جنیوا میں عبوری معاہدے پر عملدرآمد کے لیے طریقہ کار وضع کرنے کی غرض سے یہ مذاکرات ہو رہے ہیں۔
ایران اور چھ بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان عالمی سطح پر سفارتی کوششوں کے نتیجے میں عبوری جوہری معاہدہ عمل میں آیا تھا۔
12 نومبر کو ایران اور آئی اے ای اے نے تعاون میں اضافے اور باقیماندہ مسائل کے حل کے لیے اتفاق کیا تھا۔ ایران نے اراک اور بندر عباس میں واقع اپنی جوہری تنصیبات کے معائنہ کی رضاکارانہ طور پر اجازت دی تھی۔
آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں نے اتوار کو اراک میں سنگین پانی کے کارخانے کا معائنہ کیا ہے۔
.......
/169