ابنا: رپورٹ کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی ( اہلسنت والجماعت) کے صوبائی صدر کی ہلاکت کے موقع پر پاکستان بھر میں شرانگیزی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جبکہ لاہور میں مختلف جگہوں پر شیعہ کافر جیسی وال چاکنگ بھی کی گئی ہے۔دوسری جانب ملعون شمس الرحمان کے قتل کے خلاف گوجرانوالہ میں ریلی نکالی گئی جس سے جی ٹی روڈپرٹریفک بلاک ہوگئی۔ شیخوپورہ میں بھی مظاہرہ کیا گیا۔ سندھ کے مختلف شہروں میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، خیرپورمیں مکمل ہڑتال کی گئی، تمام کاروباری مراکزبند ہیں، پنج ہٹی چوک پرمشتعل افراد نے ایک دکان میں توڑپھوڑکی، کئی مقامات پرہوائی فائرنگ بھی ہوئی۔ اہلسنت والجماعت کے کارکنوں نے پشاور پریس کلب کے باہربھی احتجاج کیا۔یاد رہے کہ شمس الرحمان کو ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کیا گیا ہے جو کہ کالعدم لشکر جھنگوی گروپ کے اندرونی اختلافات کا باعث ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے رنگ روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اہلسنت والجماعت کے صوبائی صدر مولانا شمس الرحمان معاویہ کوقتل کردیا تھا جس کے بعد اہلسنت والجماعت کی جانب سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا۔ مولانا شمس الرحمن کی نماز جنازہ آج دوپہر دو بجے لاہور میں ادا کی جائے گی۔......./169
7 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 487064
کالعدم لشکر جھنگوی اہلسنت والجماعت کے صوبائی صدر کی ہلاکت کے موقع پر لاہور سمیت پاکستان بھر میں شرانگیزی پھیلانے کی کوششیں.