7 دسمبر 2013 - 20:30
امريکي وزير خارجہ نے اسرائيل سے جنيوا ايٹمي سمجھوتے کي حمايت کا مطالبہ کیا

امريکي وزير خارجہ نے، صيہوني حکومت سے ايران کے ساتھ جنيوا ايٹمي سمجھوتے کي حمايت کا مطالبہ کيا ہے -

ابنا: امريکي وزير خارجہ جان کيري نے مشرق وسطي کے دورے سے واپسي پر ايک بيان ميں اسرائيلي حکومت سے ايران کے ساتھ ايٹمي سمجھوتے کي حمايت کا مطالبہ کيا ہے –انہوں نے اس بات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ خطے ميں امن ، اسرائيلي حکومت کو زيادہ تحفظ فراہم کرے گا،  کہا کہ تل ابيب کو ايران کے ساتھ ايٹمي سمجھوتے کي حمايت کرني چاہئے –انہوں نے  واشنگٹن ميں بروکنگز انسٹي ٹيوٹ کے سابان فورم ميں اپني تقرير ميں کہا کہ ڈپلوميسي طاقت کے بغير بقول ان کے  کارگر نہيں ہے  ليکن  ڈپلوميسي کے بغير طاقت کا استعمال بھي اندھا اور خطرناک ہے-امريکي وزير خارجہ نے دعوي کياکہ فوجي طاقت کے استعمال کي دھمکي کے ساتھ، ڈپلوميسي شام ميں کيميائي اسلحے  تلف کئے جانے پر منتج ہوئي ہے –امريکي وزير خارجہ نے ايران کے ساتھ عبوري ايٹمي سمجھوتے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جس دن اس سمجھوتے پر عمل درآمد ہوا، بقول ان کے اسرائيل زيادہ محفوظ ہوجائے گا اور ايران کا ايٹمي پروگرام، مذاکرات کے دوران پيشرفت نہيں کرے گا-......./169