ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ آئي اے ای اے کے معائنہ کاروں نے مرکزی صوبے اراک میں ہیوی واٹر ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کیا ہے۔ بہروز کمالوندی نے آج فارس نیوز اراک ہیوی واٹر تنصیبات کا سے گفتگو کرتف ہوئے کہا کہ آئي اے ای اے کے معائنہ کاروں نے اراک ہیوی واٹر تنصیبات کا معائنہ شروع کیا ہے۔ عالمی معائنہ کار سنیچر کی رات اراک پہنچے تھے۔ واضح رہے کہ ایران اور آئي اے ای اے نے چھے نکات پر مشتمل معاہدہ کیا ہے جس کی رو سے آئي اے ای اے کے معائنہ کاروں کو اراک ہیوی واٹر تنصیبات اور ساحلی شہر بندر عباس میں گچین کان کے معائنے کی اجازت مل گئي ہے۔ ایران نے رضاکارانہ طور پر اپنی ان تنصیبات کی اجازت دی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
7 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 487016
اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ آئي اے ای اے کے معائنہ کاروں نے مرکزی صوبے اراک میں ہیوی واٹر ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کیا ہے۔