اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق احمد الجہار اور محمد القاضی امریکہ کی طرف سے تازہ عسکری امداد کے عنوان سے ترکی پہنچنے والا ساز و سامان شام کے شمالی علاقوں میں منتقل کررہے تھے کہ داعش کے دہشت گردوں نے انہیں گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ آل سعود کے نیوز چینل العربیہ کی رپورٹ کے مطابق داعش سے وابستہ افراد نے ان دو کمانڈروں کے ہاتھ پیچھے سے باندھ لئے اور انہیں اعزاز کے علاقے میں، سر میں گولیاں مارکر ہلاک کردیا۔ قابل ذکر ہے کہ قبل ازیں اعلان ہوا تھا کہ محمد القاضی ریف دمشق کے علاقے منطقۃالضمیر میں گھات میں بیٹھے سرکاری فوجی دستوں کے ہاتھوں ہلاک ہوگیا ہے۔ ادھر سرکاری افواج نے دیر الزور کے علاقوں محلات منطقۃ العمال، الرشدیہ، سینما فؤاد، اور الحویقہ کے علاقوں میں اکٹھے ہونے والے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا اور دسوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سرکاری افواج نے ریف دمشق کے علاقے دوما میں مزارع العب میں دہشت گردوں کے گولہ بارود اور اسلحے کے ایک بڑے ذخیرے کو تباہ کردیا اور اسلحہ اور گولہ بارود دوسرے مقامات پر منتقل کرنے والے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭