ابنا: امریکہ کی وزارت دفاع پینٹاگون نے ہزاروں اینٹی ٹینک میزائل سعودی عرب کو فروخت کیلئے جانے کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کی تائید و تصدیق کردی ہے۔ رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی وزارت دفاع پینٹاگون نے تائید کی کہ سعودی عرب کے ساتھ دو علیحدہ علحیدہ قراردادوں کے تحت اس ملک کو 15 ہزار اینٹی ٹینک میزائل فروخت کرے گا۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکہ و سعودی عرب کے درمیان اسلحے کے اس معاہدے کی قیمت ایک ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔ امریکہ کی وزارت دفاع کے حکام نے اعلان کیا کہ سعودی عرب نے نیشنل گارڈ کی حفاظت کے لئے 14 ہزار ((TOW کنٹرول میزائیل اور اپنی بری فوج کے لئے اسی قسم کے لئے ایک ہزار سات سو میزائیل خریدنے کی درخواست کی ہے کہ جسے امریکہ کی وزارت دفاع نے قبول کرلیا ہے۔ امریکہ و سعودی عرب کے درمیان اس قسم کے اسلحے کے معاہدے کے برملا ہونے کے بعد سعودی عرب میں انسانی حقوق کی مدافع تنظیموں نے اس معاہدے پر شدید تنقید کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
6 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 486817
امریکہ کی وزارت دفاع پینٹاگون نے ہزاروں اینٹی ٹینک میزائل سعودی عرب کو فروخت کیلئے جانے کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کی تائید و تصدیق کردی ہے