ابنا: برطانیہ کے پارلیمینٹ دارالعوام کے رکن نے تاکید کی ہےکہ ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کے مخالفین، گوشہ نشین ہوگئے ہیں۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے دارالعوام کے رکن " جارج گلوؤی " نے ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کے مخالفین کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے کہا کہ ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے سمجھوتے کی مخالفتوں کی نگرانی امریکی کانگریس میں اسرائیلی لابی کے عناصر اور انتہا پسند جنگ پسند دھڑے کے افراد کررہے ہیں اور ان میں سے اکثر ریپبلیکنز ہیں۔ برطانیہ کی پارلیمینٹ کے اس رکن نے مزید کہا کہ ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان سمجھوتے کے مخالفین کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگے کیونکہ اس سمجھوتے کے مخالفین کے عنوان سے اسرائیل و سعودی عرب بھی بری طرح گوشہ نشین ہوگئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
6 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 486814
برطانیہ کے پارلیمینٹ دارالعوام کے رکن نے تاکید کی ہے کہ ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کے مخالفین، گوشہ نشین ہوگئے ہیں۔