ابنا: مصر میں سلفی جماعت حزب النور کے سربراہ یونس ماخیوم نے جمعرات کو قاہرہ میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ 'حزب النور ریفرینڈم میں حصہ لے گی اور متنازعہ آئین کی حمایت کرے گی'۔حزب النور نے 3 جولائی کو مسلح افواج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح السیسی کے ہاتھوں منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی برطرفی کے اقدام اور اس کے بعد فوج کی نگرانی میں انتقال اقتدار کے عمل کی حمایت کی تھی مصر کا نیا آئین مرتب کرنے والے پچاس رکنی پینل میں اس سخت گیر سلفی جماعت کا ایک نمائندہ بھی شامل تھا۔درایں اثناء جمہوریت پسند کارکنان نے نئے آئین کے مسودے کو مسترد کردیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے انھیں سابق صدر حسنی مبارک کی رخصتی کے بعد حاصل ہونے والی آزادیوں سے محروم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔......./169
6 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 486735
مصر میں دوسری بڑی سلفی جماعت حزب النور نے نئے مرتب کردہ متنازعہ آئین کی حمایت کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے وہ مجوزہ ریفرینڈم میں اس نئے آئین کے حق میں ووٹ دے گی۔