6 دسمبر 2013 - 20:30
فلسطین کی آزادی مذاکرات سے نہیں بلکہ مسلح جدوجہد سےحاصل ہوگی

فلسطینی تنظیم حماس کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی مذاکرات سے نہیں بلکہ مسلح جدوجہد سے ہی ممکن ہوگی۔

ابنا: فلسطینی تنظیم حماس کے سربراہ خالد مشعل نے ملائیشیا کے دورے کے دوران اسلامی یونیورسٹی کوالالمپور میں طلباء کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی مذاکرات سے نہیں بلکہ مسلح جدوجہد سے ہی ممکن ہوگی۔ خالد مشعل کا کہنا تھا کہ فلسطین صرف مسلح مزاحمت سے آزاد ہوگا، مذاکرات اس کا کوئی متبادلہ راستہ نہیں ہوسکتے ہیں، انھوں نے کہا کہ مذاکرات سے گذشتہ ساٹھ برس ضائی ہوئے ہیں اور اسرائیل مذکرات کے ذریعے وقت حاصل کرکے فلسطینی شہروں مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودی توسیع پسندی کے پروگرام پر عمل کررہا ہے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرنے، فلسطین میں یہودی آباد کاری روکنے اور فلسطینی مقدسات کے تحفظ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔خالد مشعل نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بعض عرب ممالک بھی غزہ کی پٹی کے محاصرے میں ملوث ہیں۔سعودی عرب سمیت بعض عرب ممالک اسرائیل کا تعاون کررہے ہیں اور وہ عربوں پر امریکی اور اسرائیلی پالیسی مسلط کررہے ہیں۔......./169