ابنا: ہندوستاني بحريہ کي مغربي کمان کے سربراہ ايڈميرل شيکھر سنہا نے ممبئي ميں ايراني بحريہ کے اٹھائيسويں بيڑے کي استقباليہ تقريب ميں کہا کہ ہم ايراني بحريہ کے ساتھ اپنا تعاون فروغ دينا چاہتے ہيں۔ اس بحري بيڑے کے ساتھ يونس نامي ايراني آبدوز اور گروپ کے کمانڈر بابک بلوچ بھي ممبئي پہنچے ہيں۔ہندوستاني بحريہ کي مغربي کمان کے سربراہ نے کہا کہ ہندوستاني بحريہ دونوں ملکوں کے مشترکہ بحري تعاون کے دائرے ميں اپنا ايک بحري جہاز ايران کے جنوبي ساحل بندر عباس روانہ کرنا چاہتا ہے۔ اس ملاقات ميں ممبئي جانےوالے ايراني بحري بيڑے کے کمانڈر بابک بلوچ نے بھي دوطرفہ تعاون کي توسيع کي اہميت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ علاقے کي سلامتي اور سيکورٹي کے تحفظ کے لئے جس ميں تجارتي امور بھي شامل ہيں دونوں ملکوں کو دوطرفہ تعاون کرنا چاہئے۔ايراني بحريہ کا اٹھائيسواں بحري بيڑا جو جمعرات کو ممبئي پہنچا ہے، تين دنوں تک وہاں قيام کرے گا ۔ اس درميان ايران اور ہندوستان کي بحريہ کے عہديداروں کي ملاقاتوں ميں باہمي تعاون اور دلچسپي کے معاملات پر بات چيت ہوگي۔......./169
6 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 486672
ہندوستاني بحريہ کي مغربي کمان کے کمانڈر نے خليج فارس اور بحرہند ميں اسلامي جمہوريہ ايران کي فوج کي بحريہ کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کي ضرورت پر زورديا ہے۔