ابنا: کالعدم سپاہ صحابہ پنجاب کے صدر شمس معاویہ کے قتل کے الزام میں پولیس نے ان کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ اس قتل میں خود تنظیم کے عہدیدار ہی ملوث ہیں اور اس واردات میں ڈرائیور کی بھی ملی بھگت شامل ہے۔ ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اسلام ٹائمز کو بتایا کہ ڈرائیور کو رات گئے ہی حراست میں لے لیا گیا ہے اور بہت جلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ پولیس کو یقین ہے کہ اس واردات میں ڈرائیور ہی ملوث ہے کیوں کہ جب وہ نماز جمعہ کے بعد کریم پارک سے شمس معاویہ کو لے کر روانہ ہوا تو اس نے کسی سے موبائل فون پر بات کی اور اس کے بعد جب فائرنگ کرنے والوں نے گاڑی رکوائی تو ڈرائیور نے گاڑی روک دی حالانکہ ایسی شخصیت کے ڈرائیور کو کسی بھی جگہ گاڑی نہ روکنے کی ہدایات ہوتی ہیں لیکن ڈرائیور کا گاڑی روکنا اور خود محفوظ رہنا بھی اس بات کی دلالت ہے کہ اس میں وہ ملوث ہے۔ پولیس افسر نے مزید بتایا کہ بہت جلد حقائق سامنے آ جائیں گے، ڈرائیور کے موبائل فون کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے بہت جلد قاتلوں تک پہنچ جائیں گے۔......./169
6 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 486659
پولیس افسر کا کہنا ہے کہ پولیس کو یقین ہے کہ اس واردات میں ڈرائیور ہی ملوث ہے کیوں کہ جب وہ نماز جمعہ کے بعد کریم پارک سے روانہ ہوا تو اس نے کسی سے موبائل فون پر بات کی اور اس کے بعد جب فائرنگ کرنے والوں نے گاڑی روکی تو ڈرائیور نے گاڑی روک دی حالانکہ ایسی شخصیت کے ڈرائیور کو کسی بھی جگہ گاڑی نہ روکنے کی ہدایات ہوتی ہیں لیکن ڈرائیور کا گاڑی روکنا اور خود محفوظ رہنا بھی اس بات کی دلالت ہے کہ اس میں وہ ملوث ہے۔