اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق جمعرات کے روز شامی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور سلامتی کونسل کے موجودہ سربراہ گراردو آرو کے نام دو یادداشتیں ارسال کی ہیں اور انہیں ترکی کی طرف سے شام میں سرگرم دہشت گرد ٹولوں کی وسیع حمایت کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔ ان یادداشتوں میں شامی وزارت داخلہ نے لکھا: ترک حکام دہشت گردوں دہشت گردوں کو ہر ممکن روش سے سہولیات فراہم کرکے شام میں دراندازی کے لئے روانہ کررہے ہیں اور بڑی مقدار میں منظم انداز سے اسلحہ دہشت گردوں کو لئے اسلحہ اور گولہ بارود بھجوا رہے ہیں؛ ترک حکام ان دہشت گردوں کے حامی ہیں جو شامی عوام پر مظالم ڈھا رہے ہیں اور عمومی املاک اور سرکاری اداروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور حتی کے اسپتال اور ڈسپنسریاں، تعلیمی مراکز اور مسلمانوں اور عیسائیوں کی عبادتگاہیں بھی ان کے مجرمانہ اور وحشیانہ کاروائیوں سے محفوظ نہيں ہیں؛ وہ حتی سفارتی وفود اور اسکولوں کے بچوں کو بھی اپنے جرائم کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ لہذا اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل اور ان کے ذیلی اداروں سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ انسداد دہشت گردی بین الاقوامی ضوابط کے تحت اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوئے ترکی کو ان غیر انسانی اور ناقابل قبول اقدامات اور ان دہشت گردوں کی حمایت سے سے باز رکھیں جنہوں نے شامی حکومت اور عوام کو نشانہ بنایا ہوا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭
6 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 486580
شامی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کو یادداشت ارسال کرکے ترکی کی طرف سے دہشت گرد ٹولوں کی وسیع حمایت کے حوالے سے، خبردار کیا۔